اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اسلام آباد میںسپیشل ایجوکیشن سینٹر ورکنگ ویمن ہاسٹل میں تبدیل، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرسی ڈی اے نے منصوبے کی منظوری دےکر وزارت تعلیم کو نوٹیفکیشن بھی بھجوا دیا۔
سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین احمد وانی نے کہا اقدام وزیراعظم کی ہدایت پر اٹھایا گیا ،ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل میں نمایاں کمی آئے گی،اسلام آباد میں کام کرنےوالی خواتین کو محفوظ و باعزت رہائش کی اشد ضرورت ہے، فیصلہ بروقت اور اہمیت کا حامل ہے۔
اسلام آباد،سپیشل ایجوکیشن سینٹر ورکنگ ویمن ہاسٹل میں تبدیل



















