اسلام آباد ،منسک: (بیورورپورٹ،مشرق نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے پاکستان کو اعلیٰ معیار کی بیلاروسی مشینری و مصنوعات درکار ہے۔
شہباز شریف نے منسک میں ہیوی مشینری ،گاڑیاں تیار کرنیوالی فیکٹری بیلاز کا دورہ کیا،بیلا روس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے فیکٹری آمد پر استقبال کیا، وزیراعظم نے الیکٹرک بس میں سفر کیا،فیکٹری کے مختلف حصے دیکھے، بیلاز فیکٹری کی ورکنگ و مصنوعات پر بریفنگ دی گئی،بریفنگ میں بتایا گیا فیکٹری میں 1948 سے کان کنی میں استعمال ہونیوالے آلات تیار کیے جارہے ہیں، 1951 سے گاڑیوں کیلئے دیگر سازوسامان بنایا جارہا ہے،1958 سے 25 ٹن وزن اٹھانے والے ٹرکوں کی تیار شروع کی گئی، ماہانہ 30 ٹرک تیار کیے جاتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا فیکٹری کا دورہ کر کے بہت سی نئی چیزیں و ٹیکنالوجی دیکھنے کا موقع ملا، اعلیٰ کوالٹی کی مصنوعات درکار ہوں گی، مل بیٹھ کر فیکٹری مصنوعات پر بات کرنا ہوگی، شہباز شریف نے بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی،
پاکستان کو اعلیٰ معیار کی بیلاروسی مشینری ، مصنوعات درکار ہے،وزیراعظم

















