لڑکے مسیج کرکے پیشکش کرتے ہیں: سبینا فاروق

لاہور (مشرق نیوز) اداکارہ سبینا فاروق نے حال ہی میں انسٹاگرام سٹوری میں ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بہت سارے لڑکے مسیج کرکے مختلف طرح کی پیشکش کرتے ہیں۔اداکارہ نے سٹوری میں مختصر ویڈیو شیئر کی جسے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا اور انکی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کئے۔اداکارہ کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ ان سمیت دیگر اداکاراوں کو لگتا ہے کہ آدھا پاکستان انکے نخرے اٹھانے کیلئے تیار رہتا ہے، اسلئے بھی وہ کسی مرد کے ساتھ تعلقات نہیں بناتیں۔انکے مطابق انہوں نے انسٹاگرام پر ایک عام سی سٹوری لگائی جس میں وہ اپنی چوڑیاں اتارتی دکھائی دیں جس کے بعد بہت سارے لڑکوں نے انہیں میسج کئے۔سبینا فاروق نے معصومانہ انداز میں کہا کہ وہ ڈائریکٹ میسجدیکھتی اور پڑھتی ہیں، انہیں معلوم ہو رہا ہے کہ لڑکے انکے بارے میں کیا سوچتے اور کیا کہتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ لڑکوں کی ایسی حرکت کی وجہ سے ان جیسی بہت ساری اداکاراوں کو غلط فہمی رہتی ہے کہ آدھا پاکستان تو ویسے ہی ان کے نخرے اٹھانے کو تیار ہے تو وہ کیوں کسی لڑکے کے ساتھ محبت کریں یا تعلقات استوار کریں؟