جی ایچ کیو حملہ کیس‘عمران سمیت 119 ملزموں کو پیش ہونے کاحکم

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران ،قریشی سمیت 119 ملزموں کو پیش ہونے کا حکم دےدیا ۔

جج امجد علی شاہ نے کیس پر سماعت کی، تمام 119 ملزموں کو طلبی کے نوٹس جاری کردئیے گئے۔

عدالت نے کہا سپریم کورٹ کی 4 ماہ ڈائریکشن کے مطابق کیس کا فیصلہ کیا جائے گا، آئندہ کسی بھی فریق کو بلاجواز التوا نہیں ملے گا، ہفتے میں 2 بار جی ایچ کیو حملہ کیس پر سماعت ہوگی۔