اسلام آباد :(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں دلائل کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔
سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ہوئی ۔
چیف الیکشن کمشنر نے بیرسٹر گوہر سے استفسار کیا آپ نے آج دلائل دینے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہائیکورٹ کے احکامات کی تفصیلات پیش کر دیں، گزارش ہے دلائل کیلئے وقت دیا جائے،سکندر سلطان راجہ نے کہا ایک سال سے کیس زیر التوا ہے، ٹھیک ہے ہائیکورٹ نے فیصلے سے منع کیا ہے مگر پروسیڈنگ سے نہیں،بیرسٹر گوہر نے کہا میرے پاس دستاویزات ابھی موجود نہیں کچھ وقت دے دیں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا اگلی سماعت پر آپ ہر صورت تیار ہو کر آئیں، الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 22 اپریل 2025 تک ملتوی کر دی۔
علاوہ ازیں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی بھی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی تاہم بی این پی مینگل کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔
انٹرا پارٹی انتخابات کیس،پی ٹی آئی نے دلائل کیلئے مزید وقت مانگ لیا



















