صدر کی طبیعت بہتر،سوشل میڈیا ، بھارتی چینلزمن گھڑت خبریں چلا رہے ہیں:ذاتی معالج

کراچی(بیورورپورٹ) صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے صدر کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے، افسوس سوشل میڈیا اور بھارتی چینلزمن گھڑت خبریں چلا رہے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہاٹیسٹ ہونے پر کورونا کاپتہ چلا،طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے،صدر کو کورونا نہیں ہوا کہنا بالکل غلط ہے،وباکی شدت اب ویسی نہیں۔

صدر کے اہل خانہ کو مکمل آگاہی فراہم کی جا رہی ہے،آصف زرداری کے زیر علاج ہونے کی کوئی فوٹیج جاری کرنی ہے یا نہیں،فیصلہ پیپلز پارٹی کا اپنا ہوگا۔