محدود آمدن ،مہنگائی نے غریب کی عید خوشیاں نگل لیں

کراچی:(بیورورپورٹ)محدود آمدن ،ہوشر با مہنگائی نے غریب کی عید خوشیاں نگل لیں۔

آل کراچی تاجر اتحاد نے کہامسلسل تیسرے سال عید سیل سیزن مایوس کن رہا،مایوس کن سیزن کے باعث رواں سال بھی تاجروں کا عید پر60 فیصد سامان فروخت ہونے سے رہ گیا۔

عتیق میر نے کہا کراچی میں 200 مارکیٹوں کے40 ہزار دکانداروں نے40 ارب انویسٹمنٹ کی، عیدالفطر پر دکاندار صرف 15 ارب کا سامان فروخت کرسکے،منگوایا گیا 25 ارب کا سامان گوداموں میں رکھا رہ گیا، گزشتہ سال کے مقابلے میں فروخت 25 فیصد کم رہی، تاجروں کو عید سیزن پر لئے گئے ادھار مال کی ادائیگی کے لالے پڑ گئے،مہنگائی، قوت خرید میں کمی اور امن و امان کی صورتحال عید سیزن پراثر انداز ہوئی۔