لاہور:(سٹاف رپورٹر)لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے کرن ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے تعاون سے معززممبران اور ان کے اہلخانہ کےلئے عیدالفطر کے موقع کی مناسبت سے بیوٹیشن اور مہندی سٹال پروگرام کا اہتمام کیا۔
بیوٹیشن اور مہندی سٹال پروگرام میں خواتین ممبران اور ممبران کی فیملیزخصوصا ًبچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بیوٹیشن اور مہندی سٹال پروگرام میں شرکت کرنے والی خواتین اور بچیوں کے ہاتھوں پر ایکسپرٹ بیوٹیشنزنے مہندی کے نئے اور جدید ڈیزائن بنائے اور بہترین میک اپ کٹس سے مکمل فیشل، ہربل فیشل ، گولڈن فیشل ، وائٹننگ فیشل،سکن پالش،تھریڈنگ ،مساج، آئی برو، اپرلپس اور بالوں کی جدید تراش خراش کی، پروگرام میں شرکت کرنے والی خواتین نے پروگرام کے شاندارانتظامات کو سراہا اور امید ظاہرکی منتخب گورننگ باڈی ممبران کی آئندہ بھی خدمات جاری رکھے گی۔
اس موقع پر صدر ارشد انصاری نے کہا منتخب گورننگ باڈی کا مقصد کلب اور ممبران کی فلاح وبہبود کےلئے بہترین پروگرامزترتیب دیناہے ، انھوں نے نائب صدر صائمہ نواز کی کاوش کو سراہااورپروگرام کے انعقاد کے تعاون پر کرن ویلفیئر فاﺅنڈیشن کی سی ای او انسہ بٹ اور کرن بٹ کا شکریہ ادا کیااور انھیں یادگاری شیلڈ پیش کی،انسہ بٹ نے کہالاہورپریس کلب آکر ہمیں خوشی ملتی ہے ،صحافیوں اور ان کی فیملیزکی خدمت کے لئے موقع دینے پر میں پریس کلب کی دلی مشکور ہوں۔
لاہور پریس کلب میں ممبران کے اہلخانہ کیلئے بیوٹیشن ، مہندی سٹال پروگرام



















