بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

کوئٹہ :(بیورورپورٹ) وزیرا علیٰ کی زیر صدارت بیٹھک،بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کرلیا گیا۔

میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی، حکام نے صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ،اجلاس میں عید سکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں ،امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ،قلات میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا۔

دوران اجلاس بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ،سول آرمڈ فورسز کی استعداد کاربہتر بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے،وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حکام کو بحالی امن کیلئے اقدامات موثر بنانے کا حکم دےدیا۔