اسلام آباد: (بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے کہا ہے پاکستان کےساتھ بات چیت کامیاب رہی،کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے جولی کوزیک نے کہاپاکستان کیساتھ ای ایف ایف اور کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت نتیجہ خیز رہی،کلائمیٹ فنانسنگ کے 1.3 ارب ڈالر 28 ماہ میں ملیں گے، پاکستان کیساتھ 37 ماہ کا ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلیٹی پروگرام ستمبر میں ہوا ،قرض کی نئی قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ کو ہوگیا، پاکستان ای ایف ایف پروگرام کے پہلا جائزہ اجلاس میں کامیاب رہا ، کامیاب جائزہ مذاکرات کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر ملیں گے۔
کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے،آئی ایم ایف

















