کیف:(مشرق نیوز)یوکرینی صدر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے ولادی میر پیوٹن جلد مر جائیں گے۔
انٹرویو میں زیلنسکی نے کہاروسی صدر ولادی میر پیوٹن کی موت کے بعد یوکرین جنگ کا خاتمہ ہو جائے گا،امریکہ ، یورپی ممالک پیوٹن پر دباو برقرار رکھیں اور روس کو عالمی تنہائی سے باہر نکلنے میں مدد نہ کریں،انتہائی خطرناک لمحہ ہے، امریکہ کو روس کی مدد نہیں کرنی چاہیے۔
یوکرینی صدر نے کہاپیوٹن جب تک زندہ ہیںاقتدار میں رہنا چاہیں گے ،جنگی خواہش صرف یوکرین تک محدود نہیں بلکہ مغربی دنیا کےساتھ براہ راست تصادم کا امکان بھی ہے،اپنی موت سے خوفزدہ پیوٹن اقتدار سے چمٹے رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن جلد مر جائینگے:زیلنسکی کا دعویٰ


















