تل ابیب، اسرائیل، حکومتی پالیسیوں اور اقدامات کے خلاف مظاہرے

تل ابیب (مشرق نیوز) ہزاروں اسرائیلی مظاہرین نے نیتن یاہو حکومت کی جاری جنگی پالیسی اور اقدامات کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو نے اس مظاہرے سے پہلے پارلیمنٹ میں ایک خطاب میں کہا ہے کہ اپوزیشن ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے۔اسرائیلی مظاہرین نے یہ احتجاج یروشلم میں ہزاروں کی تعداد میں جمع ہو کر کیا ۔ ہجوم حکومت کی سیاسی اغراض کے پیش نظر عدالتوں پر اثر انداز ہونے کیے اقدامات کی مذمت کر رہے تھے۔ یہ مظاہرین ڈھول پیٹ رہے تھے ، ہارن بجا رہے تھے اور اسرائیلی پرچم اٹھائے جمہوریت کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔مظاہرین سے خطاب کرنے والے متعدد مقررین نے غزہ میں قید اسرائیلیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے جنگ بندی معاہدے کیلئے حماس کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لیے کہا۔نیتن یاہو نے اپنی تقریر میں کہا اپوزیشن رہنماﺅں اور مظاہرین سے کہا کہ جمہوریت کے خاتمے کی پریشانی والے وہی میں وہی گھسے پٹے مضحکہ خیز نعروں کو پھر استعمال کر رہے ہیں۔ ٹھیک ہے۔ مگرجمہوریت ہرگز خطرے میں نہیں ہے۔ خطرہ صرف بیوروکریٹس کی طاقت کو ہے۔آپ لوگ جنگ کے دوران حکومت کے کاموں میں رکاوٹ پیدا کرنے کو روک سکتے ہو؟ شاید آپ سڑکوں پر بغاوت، نفرت اور انتشار کو ہوا دینا بند کر دیں۔