کرپشن ،کک بیکس ریفرنس،پرویز الٰہی اگلی سماعت پر حاضری کےلئے طلب

لاہور: (کورٹ رپورٹر)عدالت نے گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اگلی سماعت پر حاضری کےلئے طلب کر لیا۔

احتساب عدالت لاہور میں ڈیوٹی جج قیصر نظیر بٹ نے گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن و کک بیکس کیس پر سماعت کی،پرویز الٰہی کی جانب سے پلیڈر تبدیلی کی درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو حاضری سے استثنیٰ دینے کے معاملے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور سوال کیا کیا وکیل چاہتے ہیں حاضری سے استثنیٰ ختم کر دیا جائے؟،پرویز الٰہی کا پلیڈر کی تبدیلی کےلئے پیش ہونا لازمی ہے،عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کو اگلی سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کےلئے طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 14اپریل تک ملتوی کردی ۔