بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر شرعی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینے کو غیر شرعی قراردےدیا ۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین راغب نعیمی کی زیر صدارت ہوا، 2 روز جاری رہنے والے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے فیصلہ کیا انسانی دودھ کے بینک پر حتمی فیصلہ اگلے اجلاس میں ہوگا،بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر شرعی ہے ایسا عدالتی فیصلہ جو حق دے شریعت کی نظر میں درست نہیں۔

اعلامیے میں کہا گیاعضو عطیہ کرنے والے کی زندگی کو خطرہ لاحق کئے بغیر گردہ و جگر کی پیوند کاری جائز ہے،اسلامی اصطلاحات کے انگریزی ترجمہ کی بجائے اصل عربی الفاظ استعمال کئے جائیں،اسلامی نظریاتی کونسل نے کہانکاح سے قبل تھیلیسیمیا یا متعدی امراض کے ٹیسٹ کو نکاح نامہ کا اختیاری حصہ بنایا جا سکتا ہے،زکوٰة رقوم جلد مستحقین میں تقسیم کی جائیں،اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔