اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مالی سال 2022-2023 کے اثاثے و گوشواروں کی تفصیلات نہ جمع کرانے پر الیکشن کمیشن نے 24سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کو نااہل قراردےدیا۔
ممبران میں خرم دستگیر ، محسن نواز رانجھا ،عادل ،رانا اسحاق خان، کمال الدین ،عصمت ،ثمینہ مطلوب، نصیبہ ، شمیم آرا پنور ، روبینہ عرفان ،عدیل احمد ، حزب بھگیو ،ارسلان تاج ، عارف مصطفی جتوئی ،عمران علی شاہ ،علی غلام ،طاہرہ ،میر سکندر علی، میر اکبر ،سردار یار رند، عبدالرشید، عبدالواحد صدیقی، میر جمال اور شاہینہ شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی تفصیلات جمع کرانے تک عام ، ضمنی انتخابات اور سینٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 24سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نااہل



















