ملز مالکان کی من مانیاں، چینی کی برآمد کے بعد ایکس ملز ریٹ بھی بڑھوا لیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ملز مالکان نے چینی کی برآمد کے بعد ایکس ملز ریٹ بھی بڑھوا لیا۔

شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق برآمد سے قبل چینی کا ایکس ملز ریٹ 124روپے کلو تھا، برآمد کے بعد ریٹ 159 روپے کلو مقرر کرا لیا گیا،صارفین کو 2 ماہ میں کئی سو ارب اضافی ادا کرنا پڑے،قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔