ڈونلڈ ٹرمپ کے محکمہ تعلیم بند کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط

واشنگٹن:( )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم بند کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ،تقریب میں ریپبلکن قانون سازوں اور سکول کے بچوں کے گروپ نے بھی شرکت کی-

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے وزیر تعلیم کوحکم دیا محکمےکوبند کرنے کا عمل شروع کیاجائے۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران کہا محکمہ تعلیم کو جلد از جلد بند کرنے جا رہے ہیں، ہمارے کسی کام کا نہیں، طلبا کو دوبارہ ریاستوں کے حوالے کرنا چاہتے ہیں-


امریکی صدر نے کہاسکولوں کا تعلیمی معیار بہت گرچکا ، طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی،محکمہ تعلیم کے پاس بڑی بڑی عمارتیں ہیں مگر تعلیم نہیں اب سکولوں کے معاملات ریاستیں خود دیکھیں گی،محکمہ تعلیم بند کرنے پر ریاستی گورنر خوش ہیں، معدنیات پر یوکرین کے ساتھ معاہدہ بہت جلد ہوجائے گا۔