تھانہ آئی 9 حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد گرفتار

راولپنڈی: (بیورورپورٹ)سی ٹی ڈی نے راولپنڈی اور اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچالیا،راولپنڈی مغل مارکیٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تھانہ آئی نائن پر حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کےلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، گرفتار دہشت گرد حمزہ اور رومان راولپنڈی اور اسلام آباد میں احساس مقامات پر دہشت گردی کےلئے ریکی مکمل کر چکے تھے، دہشت گرد افغانستان میں فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھے، دہشت گردوں سے دستی بم، بھاری مقدار میں بارودی مواد ڈیٹونیٹر سیفٹی فیوز وائر اور دیگر سامان برآمد ہوا۔