اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہاصوبے کو درپیش چیلنجز کے باوجود پولیس و دیگر سکیورٹی فورسز کا مورال بلند کرنے کےلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں،صوبے کی فورسز کو مزید مضبوط کیا جائےگا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہاضم ہونےوالے قبائلی اضلاع کو تاحال مکمل وسائل فراہم نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے کئی مسائل جنم لے رہے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت مسلسل وفاق سے معاملے پر بات کر رہی ہے تاکہ قبائلی اضلاع کو حق دیا جا سکے،علی امین گنڈاپور نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا دہشتگردی کےخلاف فوج نے خیبرپختونخوا میں بے پناہ کام کیا ،قیامِ امن کےلئے بے قربانیاں دیں،ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کسی کا نام لیے بغیر سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا اور کہا ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔
درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے،علی امین گنڈا پور


















