لوٹ مارکرکے بلوچستان کا ستیاناس کر دیا گیا: اختر مینگل

کوئٹہ:(بیورورپورٹ)بی این پی کے سربراہ سرداراخترمینگل نے کہا ہے صوبے کے وسائل سے لوٹ مارکرکے بلوچستان کا ستیاناس کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہابہت کچھ ہوسکتا تھا اگر سیاسی جماعتوں کا مقصد صرف اقتدار نہ ہوتابلوچستان کوایک صوبے کی حیثیت سے دیکھیں تولوگ آپ کےساتھ چلنے کیلئے تیارہیںاورکچھ نہیں مانگتے ، صرف عزت چاہیے،مطالبات کس کے سامنے رکھیں؟ میں نے سپریم کورٹ میں مطالبات پیش کیے،کوئی بھی نکتہ آئین سے ہٹ کرنہیں تھا۔

سربراہ بی این پی مینگل نے کہاعلیحدگی کی طرف نہیں جارہے،بلوچستان کےساتھ ہونےوالی زیادتیوں کے ذمہ داروں کوکٹہرے میں لایاجائے،بات نہیں سنی گئی، اسمبلی سے آوٹ کر دیا گیا، اب اختیارات فارم47والوں کے پاس ہیں، ہم توبے بس ہیں،ہاتھ اٹھا لیے ۔