عمران،قریشی کیخلاف سائفر کیس ٹرائل غیر ضروری، جلد بازی میں چلایا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سائفر کیس ٹرائل غیر ضروری، جلد بازی میں چلایا گیا،استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں مکمل ناکام رہا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران ،قریشی کی بریت اپیلیں منظور ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
24 صفحات کے فیصلے میں کہا گیا ریکارڈ ظاہر کرتا ہے ٹرائل غیر ضروری جلد بازی میں چلایا گیا، ملزموں کے وکلا کے التوا مانگنے پر سرکاری وکیل تعینات کردیا گیا،سرکاری وکیل کو تیاری کےلئے محض ایک دن ملا، سرکاری وکیل کی جرح ناتجربہ کاری اور وقت کی کمی ظاہر کرتی ہے،عدالت نے قرار دیا کیس ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کرنے کی نوعیت کا ہے،جرح کو ایک طرف رکھ دیا جائے تو بھی استغاثہ کے شواہد کیس ثابت کرنے کیلئے ناکافی ہیں۔



















