موڈیز نے پاکستان کا بینکنگ سسٹم آﺅٹ لک مستحکم سے مثبت قراردےدیا
کراچی:(بیورورپورٹ)موڈیز نے پاکستان کا بینکنگ سسٹم آﺅٹ لک مستحکم سے مثبت قرار دیتے ہوئے قرضوں کی طویل مدتی پائیداری کو معیشت کیلئے خطرہ قراردےدیا۔
انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بہتر آپریٹنگ ماحول کے باعث بینکوں کا آﺅٹ لک مثبت کیا گیا، موڈیز کے مطابق مثبت آﺅٹ لک نشاندہی کرتا ہے معیشت میں کچھ استحکام آیا،پاکستانی بینکوں کی کارکردگی ماضی کے مقابلے میں بہتر رہی، قرضوں کی پائیداری و بیرونی مالی ادائیگیاں اب بھی بڑے معاشی چیلنجز ہیں،معاشی منظر نامہ بہتر،مہنگائی میںکمی آرہی ہے،رواں مالی سال معاشی نمو 3فیصد رہے گی۔

















