اسلام آباد: (بیورورپورٹ)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کسی فوجی اہلکار کے کام میں رخنہ ڈالنے کا جرم انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت آتا ہے، 9 مئی واقعات میں دوسرا جرم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت آتا ہے۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بینچ نے انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی،دوران سماعت جسٹس مسرت ہلالی نے کہا عدالتیں آرٹیکل 175 کے تحت بنیں، کیا فوجی عدالت بھی آرٹیکل 175 کے تحت بنیں؟،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کوئی ایسا فورم ہے جو آرٹیکل 175 کے تحت نہ بنا ہو اور شہریوں کا ٹرائل کر سکتا ہو؟ جسٹس علی مظہر نے کہا آرمی ایکٹ تو خصوصی طور پر افواج پاکستان کے ممبران کیلئے ہے۔
وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا آئین میں درج ہے آرمی ایکٹ آرمڈ فورسز کے ڈسپلن و فرائض کی انجام دہی کیلئے ہے، میں آپ کے سامنے بتا دوں 9 مئی واقعات میں انسداد دہشتگردی کا کوئی جرم نہیں تھا،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کسی فوجی اہلکار کے کام میں رخنہ ڈالنے کا جرم انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت آتا ہے، 9 مئی واقعات میں دوسرا جرم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت آتا ہے،خواجہ حارث نے کہا آرٹیکل 8 یقینی بناتا ہے افواج اپنے فرائض کو درست طریقے سے ادا کر سکیں،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ایف بی علی کیس میں بنیادی حقوق کا سوال تو آیا ، مرکزی فیصلے سے اتفاق بھی کرلیں تو اپنی رائے الگ سے دے سکتے ہیں ،عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔
آرمی ایکٹ تو خصوصی طور پر افواج پاکستان کے ممبران کیلئے ہے،آئینی بنچ



















