سانحہ جعفر ایکسپریس ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم بھی دشمن سے جاملی،زہریلاپروپیگنڈا مہم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سانحہ جعفر ایکسپریس پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم بھی دشمن سے جاملی،زہریلاپروپیگنڈا مہم چلائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے بعدپاکستان دشمن عناصر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلانے میں بھارت کےساتھ شامل رہے ،ایک جانب جہاں بھارتی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ بدنام زمانہ ایجنسی ”را“ اور عالمی سطح پر ڈکلیئرکالعدم تنظیم بی ایل اے کے پیغامات سوشل میڈیا پر پھیلا نے میں مصروف رہی وہیں مخصوص سیاسی جماعت سے جڑے سوشل میڈیا اکاونٹس بھی بھرپور طریقے سے زہریلے ایجنڈے کاحصہ بنے۔

بھارتی ٹی وی چینلز حسب روایت اے آئی سے بنی ویڈیوز، پرانی ویڈیوزاور تصاویر کا سہارا لے کر پروپیگنڈا کرتے رہے،مخصوص سیاسی جماعت بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کے ذریعے ریسکیو آپریشن میں مصروف افواج پاکستان کےخلاف زہر اگلتی رہی۔