منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن،1200 خاندانوں میں راشن تقسیم


لاہور :(اپنے نمائندے سے) منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز 1200 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ منہاج یونیورسٹی گراﺅنڈ میں راشن تقسیم پروگرام میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور اور ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن سید امجد علی شاہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن گزشتہ 36 برس سے خدمت خلق اور دکھی انسانیت کی عملی مدد کیلئے کوشاں ہے ۔ہمارا مقصد مستحقین میں صرف راشن فراہم کرنا نہیں بلکہ معاشرے میںموجود پسے ہوئے طبقات کی عملی مدد اور ان کے مسائل کے حل میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن سید امجد علی شاہ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویژن کے مطابق فاﺅنڈیشن عرصہ دراز سے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر خدمت انسانیت کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔فاﺅنڈیشن کے زیر سایہ ہر سال پاکستان کے ہزاروں ضرورتمندخاندانوں میں راشن، طبی سہولیات اور دیگر امدادی سامان انکی دہلیز پر پہنچایا جاتا ہے تاکہ انہیں کسی بھی مشکل گھڑی میں تنہا نہ چھوڑا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں فاﺅنڈیشن کی جانب سے مستحقین کی مدد کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا ور ملک بھر میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری رہے گا۔ راشن تقسیم پروگرام کے اختتام پرمنہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن کی جانب سے ہزاروںمستحق مرد وخواتین میں شفاف اور باعزت طریقے سے راشن تقسیم کیا گیااور راشن کیلئے عطیہ دینے والے ڈونرز کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔