ٹروڈو اور شاہ چارلس کینیڈا کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کی دھمکی پر بات کریں گے
اوٹاوا (مشرق نیوز) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو شاہ چارلس سوم سے بطور کینیڈا کے بادشاہ کے ملاقات کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کو بطور 51 ویں ریاست ضم کرنے کی دھمکی زیر بحث آئے گی۔ٹروڈو نے بتایا کہ وہ شاہ چارلس کے ساتھ کینیڈا کے عوام کی نسبت سے اہم موضوعات پر بات چیت کریں گے۔ ٹروڈو کا کہنا تھا کہ کینیڈین باشندوں کیلئے اس وقت بطور ریاست ہماری خود مختاری اور آزادی سے زیادہ اہم کوئی چیز نظر نہیں آ رہی۔

















