گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد گلوکارہ اینجی سٹون کار حادثے میں ہلاک

نیویارک (مشرق نیوز) گریمی ایوارڈز کیلئے نامزد گلوکارہ اینجی سٹون کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔مغربی ذرائع ابلاغ کےمطابق معروف گلوکارہ اینجلہ لاورن بران اینچی سٹون کے نام سے مشہور تھیں، جو یکم مارچ کو ایک کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں، ان کی عمر 63 برس تھی۔گلوکارہ کی کار کو حادثہ ایک 18 وہیلر ٹرک کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں پیش آیا، ان کی بیٹی لادی ڈائمنڈ نے سوشل میڈیا پر افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری ماں چلی گئی۔اینجی سٹون کو انکے ہپ ہاپ گروپ The Sequence اور R&B ہٹ گانوں جیسے Wish I Didnt Miss You کی وجہ سے جانا جاتا تھا۔اینچی سٹون 18 دسمبر 1961 کو کولمبیا جنوبی کیرولائنا میں پیدا ہوئی تھیں، انہوں نے 10 سولو البمز ریلیز کیے اور 3 بار گریمی ایوارڈز کیلئے نامزد ہوئیں، انہوں نے موسیقی کے علاوہ ٹی وی اور فلم میں بھی کام کیا۔