لاہور: (سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)چیمپئنز ٹرافی 2025کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے غلطیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا،آسٹریلیا، انگلینڈ میچ میںبھارتی ترانہ چل گیا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ڈی جے کو ترانوں کی غلط پلے لسٹ فراہم کی گئی،غلطی سے دونوں ٹیموں کے ترانے وقت پر نہ بجناپروٹوکول کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
پی سی بی نے سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے آئی سی سی سے تحریری وضاحت طلب کر لی ،ذرائع کے مطابق پی سی بی کو ترانوں کی غلطی پر آئی سی سی کا سرکاری جواب ابھی تک موصول نہیں ہوا،شائقین بھی سوشل میڈیا پر آئی سی سی کے غیر پیشہ وارانہ روئیے پر تنقید کر رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں مستقبل میں غلطیوں سے بچا جائے۔
آسٹریلیا، انگلینڈ میچ میں بھارتی ترانہ چل گیا،پی سی بی برہم، وضاحت طلب



















