کالاباغ :(نمائندہ مشرق) سابق وزیراعظم وعوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے ملکی بقاءاور سلامتی آئین پر عمل کرنے میں ہے۔
ماڑی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا پاکستان کو آئین پر چلانے سے ہی معاملات حل ہوں گے ،ملک کو آگے لیکر چلنا توانصاف کی بنیاد فیصلے کرنا ہوں گے ،ملکی مسائل کا حل انتہائی آسان ہے آئین پر عمل کیا جائے۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا پاکستانی قوم دنیا میں سب زیادہ خیرات کرنے والی قوم ہے ، بدقسمتی ہے ٹیکس دینے سے انکاری ہوتے ہیں۔
ملکی بقا، سلامتی آئین پر عمل کرنے میں ہے: شاہد خاقان عباسی



















