بلوچستان ہائی کورٹ میں الوداعی تقریب ،جسٹس ہاشم خان کاکڑ آبدیدہ

کوئٹہ:(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والے جسٹس ہاشم کاکڑ کے اعزاز میں بلوچستان ہائی کورٹ میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا،جسٹس ہاشم خان کاکڑ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اورآبدیدہ ہوگئے۔

خطاب کرتے ہوئے جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاجب وکالت شروع کی تو مجھے کہا گیا چوکیدار کے بیٹے ہو کہیں ٹھیلہ لگا لو وکالت تمہارے بس کی بات نہیں،گھر سے عدالت آنے کےلئے کرائے کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے کئی بار میلوں کا فاصلہ پیدل طے کرنا پڑا، شعوری طور پر کبھی کسی کی دل آزاری نہیں کی، کسی کی عزت نفس کو ٹھیس نہیں پہنچایا،جانے انجانے میں ہونے والی کسی بھی غلطی پر معافی مانگتا ہوں۔

جج سپریم کورٹ نے کہابیٹیاں میرے دل کے بہت قریب ہیں، قبائلی معاشرے میں بیٹیوں بہنوں سمیت خواتین کو آگے نہ بڑھنے دینا انتہائی منفی رویہ ہے، خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا جاتا ہے جو کسی صورت نہیں ہونا چاہیے۔