لاہور (مشرق نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپئنز ٹرافی کے پریکٹس میچ میں افغانستان کو 144 رنز سے شکست ہوگئی۔لاہور میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں پاکستان شاہینز نے افغانستان ٹیم کو آوٹ کلاس شکست دیدی۔پاکستان شاہینز نے افغانستان کو جیت کےلیے 315 رنز کا ہدف دیا، اننگز کی خاص بات حسین طلعت، محسن ریاض اور عرفان خان کی نصف سنچریاں تھیں۔تینوں کھلاڑیوں نے افغان بولرز کے سامنے بالترتیب 70، 61 اور 57 رنز کی باری کھیلی اور ٹیم کو بڑے ٹوٹل تک پہنچادیا۔افغانستان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 38 اعشاریہ 4 اوورز میں 170 رنز تک محدود رہی۔افغانستان ٹیم لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی، جہاں وہ اپنا اگلا گروپ میچ اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پریکٹس میچ، افغانستان کو 144 رنز سے شکست



















