افغانستان دہشتگردوں کاگڑھ،طالبان کالعدم ٹی ٹی پی کومالی و لاجسٹک مدد دے ہیں،اقوام متحدہ

نیویارک:(بیورورپورٹ)افغانستان دہشتگردوں کاگڑھ،پاکستان میں دہشتگرد حملے بڑھنے کی وجہ کالعدم ٹی ٹی پی کو طالبان کی مسلسل مدد ہے،اقوام متحدہ نے رپورٹ سکیورٹی کونسل میں جمع کرادی۔

رپورٹ میں کہا گیاپاکستان میں دہشتگرد حملے بڑھنے کی وجہ کالعدم ٹی ٹی پی کو افغان طالبان کی مسلسل مالی و لاجسٹک مدد ہے،کالعدم ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی و طاقت برقرار ہے، 2024 کے دوران پاکستان میں 600 سے زائد حملے کیے، افغان طالبان کالعدم ٹی ٹی پی کو ماہانہ 43 ہزار ڈالر فراہم کر رہے ہیں،کنڑ، ننگرہار، خوست ، پکتیکا میں کالعدم ٹی ٹی پی کے نئے تربیتی مراکز قائم کیے گئے ۔

اقوام متحدہ نے کہاکابل میں سرگرم 2درجن سے زائد دہشتگرد گروپ نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کی سلامتی کےلئے بھی بڑا چیلنج ہیں،طالبان حکومت قائم ہونے کے بعدسرگرمیاں مزید بڑھ گئیں خاص طور پر داعش خراسان کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا،داعش خراسان پاکستان میں کارروائیاں بڑھانے کی کوشش کر رہی تھی تاہم پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بیرونی آپریشنز برانچ کو ناکام بنا کرکئی اہم دہشتگردوں کو گرفتار کیا، عادل پنجشیری، ابو منذر اور کاکا یونس شامل تھے،گرفتاریوں سے داعش کی سرگرمیوں کو شدید نقصان پہنچا ،حملوں کی صلاحیت متاثر ہوئی ۔

رپورٹ کے مطابق داعش خراسان نے افغانستان میں اپنے اثر و رسوخ کو مزید مستحکم کیا، نتیجے میں پاکستان میں دہشتگرد حملے بڑھے،فتنہ الخوارج نے افغانستان میں جڑیں مضبوط کر لیں، معاونت افغان طالبان کر رہے ہیں، طالبان نے نہ صرف گروہ کو لاجسٹک و مالی مدد دی بلکہ نئے جنگجو بھرتی کرنے ،تربیتی کیمپ قائم کرنے میں تعاون کیا، داعش اپنے جنگجوو¿ں کو خودکش حملوں و دیگر دہشتگردکارروائیوں کی تربیت دے رہی ہے، بامیان میں غیر ملکی سیاحوں پر حملے میں طالبان انٹیلی جنس کے اعلیٰ عہدیدار مولوی نیک عضیفہ ملوث ہیں۔

اقوام متحدہ نے کہاایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ ، ترکستان اسلامی پارٹی نے فتنہ الخوارج، کالعدم ٹی ٹی پی اسلامک موومنٹ آف ازبکستان اور جماعت انصار کے ساتھ اپنے تعلقات قائم رکھے ،گروہوں نے افغانستان کے مختلف علاقوں بلخ، بدخشاں، قندوز، کابل اور بغلان میں اپنے ہیڈکوارٹرز و تربیتی مراکز قائم کیے ،بلوچستان لبریشن آرمی نے پاکستان کے جنوبی علاقوں میں کئی بڑے حملے کیے اور اپنی صفوں میں خواتین کو بھی شامل کر لیا۔

رپورٹ میں کہا گیابی ایل اے کے ذیلی گروہ مجید بریگیڈ نے متعدد حملوں کی ذمہ داری لی،روابط ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ، ترکستان اسلامی پارٹی، داعش اور فتنہ الخوارج کےساتھ قائم ہیں،عالمی برادری افغانستان میں بڑھتی دہشتگردی کا فوری سدباب کرے،دہشتگرد گروپوں کی مالی معاونت ،آپریشنل نیٹ ورکس کو ختم کرنے کےلئے مشترکہ اقدامات کیے جائیں،اقوام متحدہ ،بین الاقوامی برادری کو مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔