لاہور (ایم این پی) اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک کی نئی تصاویر نے مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا۔
حال ہی میں اداکارہ وینا ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئرکیں جن میں وہ لڑکے کےساتھ بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں،نامعلوم لڑکے کے ساتھ وینا ملک کے بیٹھنے کا انداز بتا رہا ہے کوئی غیر نہیں بلکہ اداکارہ کے قریبی دوستوں میں سے ہے۔
وینا ملک نے پوسٹ کے کیپشن میں ”کومبو“ لکھا ،اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے سوالوں اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے لڑکا شہریار ہو سکتا ہے جسے وینا ملک اپنا ہمسفر قرار دیتی رہی ہیں۔
وینا ملک کےساتھ لڑکا کون؟،اداکارہ کی کی نئی تصاویر پر مداح شش و پنج میں مبتلا



















