عدالتی حکم عدولی پر گیلانی برادران کے وارنٹ گرفتاری

ملتان:(بیورورپورٹ)کورونا وبا کے دوران سرکاری آرڈیننس کی خلاف ورزی کیس میں عدالتی حکم عدولی پرسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل نے تھانہ چہلیک پولیس کو حکم دیاعبدالقادر ،علی موسیٰ ،علی قاسم اور رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی کو گرفتار کرکے پیش کیاجائے،مقامی عدالت نے سابق رکن پنجاب اسمبلی عثمان بھٹی سمیت 19دیگر افراد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔