فرانس نے ٹرمپ کے غزہ پلان کو ریئل سٹیٹ نہیں سیاسی آپریشن قراردےدیا

پیرس:(مشرق نیوز) فرانس نے ٹرمپ کے غزہ پلان کو ریئل سٹیٹ نہیں سیاسی آپریشن قراردےدیا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی صدر ٹرمپ کے پیش کیے گئے منصوبوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا 20 لاکھ لوگوں سے نہیں کہا جا سکتاآپ کہیں اور چلے جائیں،فلسطینیوں و عرب پڑوسیوں کی عزت واحترام کا خیال کیا جائے، ریئل سٹیٹ نہیں، سیاسی آپریشن ہے،میکرون نے کہا سویلینز کو نشانہ بنانے والا اتنا بڑا آپریشن درست نہیں ، میں نے ہمیشہ اسرائیلی وزیراعظم سے اپنے اختلاف کا اعادہ کیا ۔