فرائض میں غفلت برتنے والے افسران و عملہ کیخلاف سخت کارروائی ہوگی :کمشنر ساہیوال
ساہیوال (بیورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سیدکا ناجائز قابضین کے خلاف درخواست پر نوٹس،میونسپل کاپوریشن حکام کو صابر ٹاون، بابافرید پارک 9 / ایل۔ 90 کا راستہ غیر قانونی قابضین سے واگزار کروانے کی ہدایت، سڑک کی جگہ واگزار کروانے سے علاقہ مکینوں کو آمدورفت میں حائل رکاوٹ دور ہو جائے گی، کمشنر شعیب اقبال سید۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے اہل علاقہ صابر ٹاون اور بابافرید پارک 9 / ایل۔ 90 کی درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن حکام کو فوری طور پر غیر قانونی قابضین سے راستہ واگزار کروانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کی جگہ واگزار کروانے سے علاقہ مکینوں کو آمدورفت میں حائل رکاوٹ دور ہو جائیگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اہل علاقہ نے کمشنر ساہیوال ڈویژن کو راستہ واگزار کروانے کی درخواست دی جس پر انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کاروائی کے احکامات جاری کئے۔ اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر شعیب اقبال سید نے جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عارف والا روڈ پر نئی سیوریج لائن کا کام مکمل ہونے کے بعد ملحقہ آبادیوں کو بھی مین سیوریج لائن سے منسلک کیا جائے تاکہ ان کے سیوریج مسائل مستقل حل ہو سکیں۔ انہوں نے پسپ پروگرام کے تحت غلہ منڈی اور پاکپتن روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں پر سست روی پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے ایگری مال کے زیر تعمیر منصوبے کا بھی جائزہ لیا اور ایکسین بلڈنگ فتح محمد وٹو کو کام کی رفتار مزید بڑھانے کی تاکید کی تاکہ پروجیکٹ ڈیڈ لائن کے اندر مکمل ہوسکے۔انہوں نے تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران ملبے کے ڈھیروں کو فوری ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غفلت برتنے والے افسران و عملہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔دریں اثناءکمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے کمپری ہنسو چوک کا دورہ کیا اور چوک کی ری ڈیزائننگ کے کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے پسپ حکام کو ہدایت کی کہ چوک کی ری ڈیزائننگ کے کام کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔



















