واشنگٹن (بیورو رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر غزہ کو خریدنے کا بیان دہرا دیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے غزہ خرید کر اپنی ملکیت میں لائیں گے، غزہ کو خریدنے اور ملکیت کے بیان پر قائم ہیں، مشرق وسطیٰ میں زمین کی تقسیم پر غور ہو سکتا ہے، خیال رکھیں گے فلسطینیوں کا قتل نہ ہو، مشرق وسطیٰ فلسطینیوں کو بسانے پر آمادہ ہوگا، سعودی ولی عہد اور مصری صدر سے بات کروں گا، تعمیر نو کیلئے مشرق وسطیٰ کی ریاستوں کوحصہ دے سکتے ہیں، غزہ کو مستقبل کیلئے اچھا مقام بنائیں گے، ٹرمپ نے کہا حماس کو غزہ میں واپسی کی اجازت نہیں دی جائےگی، فلسطینیوں کو تحقیقات کے بعد امریکہ آنے کی اجازت دی جائےگی،روسی صدر پیوٹن سے مناسب وقت پر ملاقات ہوگی،دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کو خریدنے سے متعلق امریکی صدر کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا فلسطینیوں کو اپنی زمین سے بے دخل کرنے کی سازشیں ناکام بنائیں گے، فلسطینی عوام اپنے علاقے چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے،دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کو خلیج امریکہ قرار دینے کے اعلامیہ پر دستخط کر دیئے،ٹرمپ کے دستخط کے بعد خلیج میکسیکو کو باضابطہ طورپر خلیج امریکہ کا نام دے دیا گیا، امریکی صدر نے کینیڈا کو51ویں ریاست بنانے کی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔
ٹرمپ غزہ کو خریدنے کے بیان پر قائم، خلیج میکسیکو کو خلیج امریکہ قرار دے دیا


















