الیکشن ٹربیونلزکے پاس 70فیصد درخواستیں زیرالتوا ہیں،فافن

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)الیکشن ٹربیونلزکے پاس 70فیصد درخواستیں زیرالتوا،30فیصدنمٹادی گئیں،فافن نے رپورٹ جا ری کردی۔

رپورٹ کے مطابق ٹربیونلز نے جنوری 2025 میں مزید11انتخابی درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا،تعداد112ہوگئی ،لاہور کے3ٹریبونلز نے9،بہاولپور اور کراچی کے ٹریبونلز نے ایک ،ایک درخواست کا فیصلہ کیا ،فیصلہ شدہ11درخواستوں میں 6 پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی تھیں۔

فافن کے مطابق جنوری کے دوران الیکشن ٹربیونلزنے تمام 11 درخواستیں مسترد کیں، پنجاب میں قانونی چیلنجزکے بعدانتخابی درخواستوں کے فیصلوں کی رفتارمیں بہتری آئی ،سپریم کورٹ میں الیکشن ٹریبونلز کے38 فیصلوں کو چیلنج کیا گیا ،3 اپیلوں پر فیصلہ ایک منظوراور2 مسترد کردی گئیں،الیکشن ٹربیونلزنے112 میں سے 108 درخواستیں مستردکیں، 3 درخواستیں منظورہوئیں،ایک درخواست درخواست گزارکی وفات کے باعث ختم کردی۔