بپھرے عوام سڑکوں پر آئے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا،فضل الرحمن

مردان: (مشرق نیوز)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے 8 فروری کوملک بھر میں بدترین دھاندلی کی گئی، موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں،بپھرے عوام سڑکوں پر آئے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا،دنیا بھر سے مدارس ختم کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاجعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعے وجود میں آئی،8فروری کو بدترین دھاندلی کی گئی، پوری دنیا میں امریکہ کو طاقتور سمجھا جا رہا ہے، ٹرمپ دنیا کا سب سے بڑا پاگل ہے،میری پارلیمنٹ عوام ہے،سیاسی جہاد کے راستے پر قائم ہیں، میدان میں رہیں گے اور تمہارے ایوانوں تک پہنچیں گے۔

امیر جے یو آئی نے کہاآپ نے رجسٹریشن کے نام پر بنک اکاﺅنٹ بند کرنے کی سازش رچائی،قادیانیت یہودیوں کی پیداوار ہے، جب تک میری طاقت زندہ ہے کسی کا باپ بھی قادیانیت نہیں لاسکتا،یہودی بستیاں ناجائز ہیں، فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،افغانستان، عراق اور شام سے لوگوں نے ہجرت کرلی،غزہ میں 50 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے مگر مجاہدین ڈٹے رہے، جنگ عظیم کے بعد یہودیوں نے مار کھائی دربدر ہوگئے۔