پنجاب،پاکستان کاپہلا سرکاری آٹزم سکول تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

لاہور:(اپنے رپورٹر سے) خصوصی بچوں کیلئے سپیشل پراجیکٹس کا ریکارڈقائم،وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پر لاہور میں بننے والا پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا،آٹزم سکول میں مریض بچوں کا مفت علاج کیاجائے گا۔

مریم نوازکی ہدایت پر آٹزم سکول پراجیکٹ کی تکمیل ایک سال میں کی جائے گی،معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ ثانیہ عاشق آٹزم سکول پراجیکٹ کی مانیٹرنگ پر مامور ہیں،پنجاب کے مختلف خصوصی تعلیمی اداروں میں 10 آٹزم یونٹس قائم،آٹزم کے شکار بچوں کےلئے درکارمخصوص تعلیمی سہولیات کی فراہمی کاآغاز کردیا گیا۔

ڈی جی سپیشل ایجوکیشن پنجاب شاہدہ فرخ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کے حکم پر سپیشل طلبہ کےلئے 9,206 معاون آلات فراہم کئے گئے ، سپیشل طلبہ کو 7,702 آلات سماعت، 360 وہیل چیئرز، 300 واکرز، 344 بیساکھیاں اور 500 سفید چھڑیاں دی گئیں، سپیشل ایجوکیشن سسٹم کی بہتری کےلئے 35 سکولوں کو مڈل سے سیکنڈری لیول، پرائمری سکول کی مڈل لیول پر اپ گریڈیشن کی گئی ،28سکولوں کوسنٹر آف ایکسی لینس اپ گریڈ کرنے کا پراجیکٹ ،کلاس اول سے 5تک خصوصی نصاب کی تیاری شروع کردی گئی۔

مریم نواز نے کہاخصوصی بچے سپیشل ہیروکی مانندہیں ،سپیشل ایجوکیشن مراکز اور سسٹم میں بہتری کا ہدف ہرصورت پوراکریں گے،پہلے سرکاری آٹزم سکول کے قیام سے والدین پر مالی بوجھ کم ہوگا،سپیشل بچوں کی بحالی کا مقصد معاشرے کا مفید اورکارآمد شہری بناناہے۔

دریں اثناوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورلڈ ویٹ لینڈز ڈے پراپنے پیغام میں کہاویٹ لینڈز ماحولیاتی تبدیلیوں کےخلاف دفاع ، تحفظ ماحولیاتی بقا کےلئے ناگزیر ہے،عوام، ماہرین اور عالمی اداروں کےساتھ مل کر قدرتی ماحول کے تحفظ کیلئے کوشاں ہےں، تمام شہری ماحول دوست طرز زندگی اپنائیں، قدرتی وسائل کے تحفظ میں حکومت کا ساتھ دیں۔