ایک اور ٹرین حادثہ،2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

کراچی،لاہور:(بیورورپورٹ،اپنے نمائندے سے )ایک اور ٹرین حادثہ،کراچی سے لاہور جانیوالی پاک بزنس ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ٹرین کو پلیٹ فارم 7 پر شفٹ کرتے ہوئے بوگیاں پٹڑی سے اتریں،ٹریک متاثر ہونے سے ٹرینوں کاشیڈول بری طرح متاثر رہا۔

دوسری جانب اخراجات میں اضافے کے باوجود ریلوے میں حادثات پر قابو نہ پایا جا سکا ،آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں آپریشنل نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں،رپورٹ کے مطابق ریلوے کے زیادہ اخراجات خاص طور پر تنخواہوں اور پنشن کی مد میں ریکارڈ کیے گئے ،کل اخراجات 55 ارب رہے،ریونیو 23 ارب ، نقصان 33 ارب ریکارڈ کیا گیا۔