اسلام آباد: (بیورورپورٹ)قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنے کی مخالفت کردی۔
سید حفیظ الدین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میںپیپلز پارٹی کے اراکین نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہزاروں ملازمین کے خاندان کا روزگار وابستہ ہے،وفاقی وزیر پارلیمنٹ کے فلور پر کہہ چکے کارپوریشن بند نہیں کریں گے اگر حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا تو ایوان کا استحقاق مجروع ہوگا۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بند نہیں کر رہے، کابینہ میں بار بار آتا ہے یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کی بات ہورہی ہے،راجہ پرویز اشرف نے کہا اگر کرپشن کی بنیاد پر اداروں کو بند کریں گے تو پھر پورا ملک بند کرنا پڑےگا،خرابی دور کی جائے، درست نہیں چند لوگ بیٹھ کر فیصلہ کریں۔
قائمہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کی مخالفت کر دی

















