دوسرا ٹیسٹ،ایک دن میں 20 وکٹیں گرنے کا ریکارڈ قائم

ملتان(ایم این پی)پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں ایک دن میں 20 وکٹیں گرنے کا ریکارڈ قائم،پاکستان ویسٹ انڈیز کےلئے بچھائے گئے سپن کے جال میں خود پھنس گیا اور163 رنز کے جواب میں ٹیم 154 رنز پر چلتی بنی۔

ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز کے بعد پاکستانی ٹیم بھی پہلی اننگز کی ابتدا میں مشکلات کا شکار ہوئی ،4 وکٹیں جلد گرنے کے بعد سعود شکیل ، رضوان نے لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو کچھ حد تک سنبھالا۔

سعود شکیل 32 ،رضوان 49 رنز بناسکے، کاشف علی اور نعمان صفرپرچلتے بنے،ساجد خان 16 رنزبناکر ناقابل شکست رہے،ویسٹ انڈیز کے جومیل واریکن نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں ویسٹ انڈین کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم163پر ڈھیر ہوگئی،نعمان علی نے پاکستان کی طرف سے ہیٹ ٹرک کرنےوالے پہلے سپنر ہیں،نعمان علی نے6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔