بلوچستان میں 2 اہم دہشتگرد کمانڈرز سے سرنڈر کردیا

کوئٹہ:(بیورورپورٹ)بلوچستان میں 2 اہم دہشتگرد کمانڈرز سے سرنڈر کردیا،کوئٹہ میں صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمانڈر نجیب عرف درویش عرف آدم اور عبدالرشید عرف خدائیداد عرف کماش نے ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیا۔

نجیب نے کہا ریاست پاکستان کو کمزور کرنے کےلئے سپورٹ کیا جارہا تھا، بلوچ آزادی پسند لیڈرز خود غیر ممالک میں عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں،بی ایل اے نے نوجوانوںکے خراب مالی حالات کا فائدہ اٹھایا، ریاست کے خلاف ذہن سازی کی گئی۔

صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے کہا پہاڑوں پر بیٹھے گمراہ ہونے والے افراد کےلئے راستہ کھلا ہے، حکومت ہتھیار ڈالنے والوں کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتی ہے۔