جب بھی موقع ملتا ہے بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرتا ہوں:ساجد خان

ملتان (مشرق نیوز) پاکستانی سپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ جب بھی موقع ملتا ہے ٹیم کیلئے اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرتا ہوں، پلان ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف رنز نہیں دینے وکٹیں لینی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ساجد خان نے کہا کہ خواہش ہوتی ہے ملک کیلئے اچھا کھیلیں، سلیکٹ کرنا نہ کرنا سلیکٹرز کا کام ہے، جب بھی موقع ملتا ہے ٹیم کیلئے اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرتا ہوں۔