واشنگٹن:(بیورورپورٹ)وائٹ ہاﺅس سے ٹرک ٹکرانے والے بھارتی نژاد شخص کو 8 سال قید کی سزا سناد ی گئی ،سزا کی تکمیل کے بعد بھی 3 سال پولیس کی نگرانی میں رہے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے کہا حملے کا مقصد منتخب امریکی حکومت کا تختہ الٹ کر نازی نظرئیے کی حامل آمریت کو جنم دینا تھا جسے ناکام بنا یا گیا،حملے کی کئی ہفتوں تک تیاری کی گئی۔
مجرم نے گاڑیوں یا مسلح سکیورٹی گارڈز تک رسائی حاصل کرنے کی کئی کوششیں کیں،22 اپریل 2023 کو وہ ورجینیا میں سکیورٹی کمپنی سے 25 مسلح گارڈز اور بکتر بند قافلے کی درخواست کی گئی،4 مئی 2023 کو بڑے تجارتی ٹریکٹر ٹریلر ٹرک، ڈمپ ٹرک یا کوئی اور بڑا ٹرک کرایہ پر لینے کی کوشش میں کئی دوسری کمپنیوں سے بھی رابطہ کیا،سب میں ناکامی کے بعد مجرم کمرشل فلائٹ کے ذریعے 22 مئی 2023 کی سہ پہر ریاست میسوری کے شہر سینٹ لوئس سے واشنگٹن ڈی سی پہنچا۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق ایک طرفہ ایئرلائن ٹکٹ پر دوسرے ہوائی اڈے سے ڈلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا اور ایک ٹرک کرائے پر لیا،بعد ازاں نارتھ ویسٹ کے چوراہے پر پہنچا اور وائٹ ہاوس ، صدر پارک کی حفاظت کرنے والی رکاوٹوں سے ٹکرا کر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا،راہگیروں میں بھگدڑ مچی اس دوران بھارتی دہشتگرد ٹرک کو ریورس کرکے دوبارہ رکاوٹوں کی جانب بڑھا اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی ، بھارتی شہری نے نیچے اتر کر جھنڈا لہرایا جس کے درمیان میں نازی سواستیکا کا نشان بنا تھا،یو ایس پارک پولیس اور یو ایس سیکرٹ سروس کے افسروں نے بھارتی شخص کو حراست میں لیا،بھارتی شہری نے تفتیش کاروں کے سامنے اعتراف کیا مقصد کےلئے اگر ضرورت پڑتی تو امریکی صدر و دیگر کو قتل بھی کردیتا۔
وائٹ ہاﺅس سے ٹرک ٹکرانے والے بھارتی کو 8 سال قید


















