تیراہ،راولپنڈی،اسلام آباد(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا کے ضلع تیراہ میں ایک ماہ کے دوران مختلف آپریشنز کے دوران 22 خوارج ہلاک، 18 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع تیراہ میں سکیورٹی فورسز ،معصوم شہریوں کےخلاف کارروائیوں کے جواب میں سکیورٹی فورسز نے وسیع انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے،خوارج کے مکمل خاتمے تک خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائیاں جاری رہیں گی، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
مزید برآں صدر،وزیراعظم نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا22 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پوری دہشتگردی کےخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کےساتھ کھڑی ہے، لعنت کاخاتمہ کرکے دم لیں گے۔
ضلع تیراہ میں ایک ماہ کے دوران 22 خوارج ہلاک، 18 زخمی



















