جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسو سی ا یشن کے صدر کی سالگرہ کی تقریب

لاہور:(ہیلتھ رپورٹر)جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسو سی ا یشن کے صدر ڈاکٹر مسعو د شیخ کی سالگرہ کی تقریب میں پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے کہا ڈاکٹر مسعود شیخ ڈاکٹروں اور صحافیوں میں ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں دوستوں اور چاہنے والیوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنے دوست صحافیوں کے ساتھ اچھے روابط رکھتے ہیں اور انکو نبھانے کی کوشش بھی کرتے ہیں، ڈاکٹروں اور میڈیا کے درمیان اچھا تعلق قائم ہونے سے انتظامی مسائل میں کمی آتی ہے۔

ڈاکٹر مسعود شیخ نے تقریب میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا صحافی انکی فیملی ہیں اور انسے تعلقات نہیں بلکہ وہ اس فیملی کا حصہ ہیں، صحافیوں نے ہر اچھے وقت میں انکے ساتھ خوشیاں بانٹیں اور برے وقت میں انکا ساتھ نبھایا،انہوں نے کہا تقریب میں ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیدران، ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیدروں، کرائم رپورٹرز، سیاسی بیٹ سے منسلک رپورٹرز، اخبارات کے ایڈیٹرز اور پریس کلب کے عہدیدران کی شمولیت نے مقامی اخبار اور صحافیوں کی جانب سے پچھلے دنوں کی جانے والی کردار کشی کے تاثر کو ختم کر دیا۔