راولپنڈی (بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے فیصلے کےلئے تیار ہوکر آئے ، جج نے مرضی سے موخر کیا، کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں۔
صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا اب فیصلہ 17 جنوری کو آئے گا،ناانصافی ہوتی رہی ،ٹرائل کورٹ کا رویہ غیر منصفانہ ہے،190 ملین پاونڈ کیس بےہودہ ہے، گواہوں نے تسلیم کیا بانی پی ٹی آئی نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا اگر فیصلہ انصاف پر ہوتا تو عمران خان بری ہوجاتے، بانی جھکیں گے نہیں، ڈٹے رہیں گے،عمران خان انصاف اور آئین کی خاطر جیل میں ہیں، جان کی پروا نہیں ۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا مذاکرات کا مقصد جمہوریت اور انصاف کی بالادستی ہے، فیصلہ موخر کرکے ڈیل کا تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے، ڈیل نہیں کریں گے، اعلیٰ عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔
ادھرپریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا حکومت ہر ملبہ بانی پی ٹی آئی ،بشری پرڈالتی ہے،قومی اسمبلی سیشن کا بائیکاٹ کیا ، حکومت کو کیسے پتہ القادر ٹرسٹ کیس کا کیا فیصلہ آنے والا ہے،اسد قیصر نے کہا ملک میں معاشی اور سیاسی عدم استحکام ہے، مذاکرات میں سنجیدہ ہیں، ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، خواجہ آصف و دیگر لوگ مل کر پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
عمر ایوب نے کہا القادر ٹرسٹ بھونڈا کیس ہے، عمران ،بشریٰ کا کوئی لینا دینا نہیں،حکومت کو القادر ٹرسٹ پر بننے والی یونیورسٹی سے تکلیف ہوئی،جج کا فیصلہ آنے سے پہلے اگر کابینہ کے پاس پہنچ جائے تو منصفانہ فیصلہ نہیں ہوگا، انٹرنیٹ کا بیڑا غرق کرکے آپ نے خاک ای گورننس کرنی ہے، کیا شارک نے صرف پاکستان کی کیبل کوکھانا ہے؟ نہ جانے شارک مچھلیاں پاکستان کی ہی تاریں کیوں کاٹتی ہیں؟۔
شبلی فراز نے کہافیصلہ سنانے کے وقت بانی پی ٹی آئی موجود نہیں تھے، بانی تو آپ کی قید میں ہیں، عدت اور توشہ خانہ کیس میں بانی کی غیر موجودگی میں فیصلہ سنایا گیا ،القادر ٹرسٹ کیس پاکستانی عوام کے منہ پر طمانچہ ہے،ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، القادر ٹرسٹ کیس میں بانی کو سزا دی گئی تو پھر کوئی فلاحی کام نہیں کرے گا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا جو کیس بناوہ رقم سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی، ریاست پاکستان کو تمام معاملے میں ایک پیسے کا نقصان نہیں ہوا بلکہ فائدہ پہنچا، القادر ٹرسٹ کیس وقعت نہیں رکھتا، کیس کا فیصلہ ہر جگہ زوال پائے گا۔
علیمہ خان نے کہا بانی پی ٹی آئی سزا موخر ہونے پر خوش نہیں ہوں گے وہ چاہتے ہیں کیس کا فیصلہ جلدی ہو تاکہ ساری دنیا کو پتہ چلے،جج کو بہت مشکل پیش آئے گی جب سزا کا فیصلہ لکھیں گے۔
مزید برآںپی ٹی آئی اراکین نے قومی اسمبلی میں شدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آﺅٹ کیا ، اوو واوو و،عمران خان کو رہا کروکے نعرے لگائے اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
جج نے مرضی سے موخر کیا، کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں،پی ٹی آئی



















