اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کےلئے62ارب منظور،مئی تک40ہزار قرض دینے کاہدف مقرر

لاہور:( اپنے رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کےلئے62ارب کی منظوری دیتے ہوئے مئی تک40ہزار قرض دینے کاہدف مقرر کردیا۔

مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام پر اہم فیصلے کئے گئے،وزیراعلیٰ نے کہاچاہتی ہوں ہر بے گھر کے پاس اپنی چھت ہو، اپنا گھر ہر شہری کا بنیادی حق ہے،لون کےلئے ضروری کارروائی جلد ازجلد مکمل کی جائے۔

بریفنگ کے دوران اجلاس کو بتایا گیا پنجاب بھر میں تقریبا5ہزار شہری اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کے تحت لون لے چکے ،اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 4200سے زائدمکان تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہے۔